ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایرانی میزائل تجربہ، سلامتی کونسل کا اجلاس

ایرانی میزائل تجربہ، سلامتی کونسل کا اجلاس

Wed, 01 Feb 2017 11:05:57  SO Admin   S.O. News Service

تہران31جنوری(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل منگل کے روز ہونے والے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں ایران کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ایک میزائل کے تجربے کے بارے میں بحث کی جائے گی۔ اس ہنگامی بات چیت کا مطالبہ امریکا کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اسرائیلی سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے پر کارروائی کرے۔ اقوام متحدہ کے لیے امریکا کے سفارتی مشن کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد اس ہنگامی اجلاس کی انعقاد کی درخواست کی گئی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے کہا کہ ایرانی سرگرمیوں سے مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہو رہے ہیں اور ایسی صورت حال میں اقوام متحدہ فوری اقدامات کرے۔


Share: